فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سالانہ عرس مبارک بابا موتیاں والی سرکار 253ر۔ب جہانگیر کلاں پر ہونے والاآل پنجاب اوپن انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ کافائنل K.Kکبڈی کلب نے جیت لیا ۔ بندیشہ رائل بیلجیم کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی 4روزہ ٹورنامنٹ میں 12ٹیموں نے حصہ لیا اول آنے والی ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے (150000/-)رنراپ کو ایک لاکھ روپے (1,00,000/-) اورطیب گیلانی کو بہترین کمنٹری کرنے پر چالیس ہزار (40,000/-) روپے نقد اور ٹرافیاں دی گئیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا بابر خاں ، چوہدری کاظم جٹ آفیسر پنجاب پولیس ،چوہدری ناظر حسین جٹ، راناآفتاب خاں ناظم ، شہزاد ہ سلیم خاں ، چوہدری شبیر جنرل کونسلر، احمدحسن سیان ، حاجی ثناء اللہ گھمن ، نصیر گھمن، صغیر الحسن ڈوگر، رانا عزیز خاں نمبردار، عرفان اسلم سیان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے فرائض چوہدری خالدج ٹ ، سعید پہلوان ، ارشد جٹ کھوئی والا، انصر سیان ، محمدعلی سیان ، حافظ محمود ریاض ، عمران سیال ، جاوید جٹ ، چوہدری عبدالشکور گجر آف ملتان ، سید جاوید شاہ تھے ۔ عوام کی بہت بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
34