29

آمنہ ڈسپنسری شہبازٹائون میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

فیصل آباد (پ ر)فرینڈز یوتھ ویلفیئر آ ر گنا ئزیشن (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام آمنہ ڈسپنسری شہباز ٹائون میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مرکزی کلاتھ بورڈ فیصل آ باد کے صدر الحاج نصیریوسف وہرہ تھے’ آئی کیمپ میں سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد نے بھی خصو صی شرکت کی’ آئی کیمپ کا انعقاد فرینڈز یوتھ و یلفیئرآرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کے جنرل سیکرٹری ارشد انصاری’ سینئر نائب صدر ثاقب رفیق’ فنانس سیکرٹری اعجاز احمد وہرہ’ نائب صدر چوہدری اشرف’ جوائنٹ سیکرٹری کاشف رفیق’نائب صدر رانا اختر بیدی نے کیا تھا’ آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی الحاج نصیر یوسف وہرہ’ سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد نے فرینڈز یوتھ ویلفیئرآرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے مستحق اور غریب بینائی سے محروم اور کمزور نظر لوگوں کو فری علاج کی سہولت مہیا کر کے ان کی آنکھیں روشن کرنے کا جو بندوبست کیا ہے یہ بہت بڑی نیکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں