چنیوٹ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ضلع چنیوٹ کے عوام آٹے کے حصول کے لیے شدید سردی میں ذلیل و خوار ہونے لگے سہولت بازار میں لگایا گیا آٹے کا سیل پوائنٹ ضلعی انتظامیہ نے اچانک ختم کردیا آٹے کی عدم دستیابی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے شہریوں کے آٹا دو آٹا دو مرگئے بھوکے کے نعرے تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح چنیوٹ میں بھی شہری آٹا نہ ملنے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں خواتین۔ مرد اور بچوں نے ختم نبوت چوک کے قریب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے سہولت بازار میں سستا آٹا کے سٹال پر آٹے کی عدم دستیابی کے خلاف شدید احتجاج کیا
37