ساہیوال(بیورو چیف)کمشنر ساہیوال ڈ و یژن شعیب اقبال سید نے عوام کو روز مرہ اشیا ئضروررت کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور انہیں مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لئے ڈویژن کے تمام پرائس مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں نکلیں اور صارف کو مقررکردہ قیمتوں میں اشیائصرف کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بڑے سٹورز میں قائم ڈی سی کا?نٹرز کو بھی فعال رکھنے اور ٹرکنگ پوائنٹس پر سستے آٹا کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں اشیائصرف اور کھاد کی قیمتوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈپٹی کمشنرز اکرام الحق،ڈاکٹر ذیشان حنیف اور امتیاز احمد کھچی اور اے سی جنرل وقاص ظفر سمیت محکمہ زراعت اور خوراک کے افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ آٹا کی سپلائی کے لئے بنائے گئے ٹرکنگ پوائنٹس کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ان سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ساہیوال ڈویژن میں 65ڈی سی کا?نٹرز قائم ہیں جن میں 28ضلع ساہیوال،22ضلع اوکاڑہ اور 15ضلع پاکپتن میں قائم ہیں ۔
![](https://dailybusinessreport.pk/wp-content/uploads/2023/02/chani2-5.jpg)