فیصل آباد(پ ر )جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر حافظ محمدنویداعوان ،جنرل سیکرٹری میاں محمدفاروق،نائب صدوراسامہ شفقت جاوید،سلیم انصاری،میاں حمزہ تجمل، طلحہ شہادت گجر،راشدمحمود،عمران عبداللہ اور د یگرنے شہربھرمیں آٹے کی قلت اورحکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کی شد ید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔آٹا ما فیا نے ایک مرتبہ پھر صوبہ بھر میں گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کر کے آٹے کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ۔ضلعی انتظامیہ بااثر آٹا مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی ، آٹے کے نرخوں میں ا ضافے سے عوام شدیدپریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کے باوجود محکمہ خوراک کے افسران نے گندم ذ خیرہ کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کے بجائے چھوٹے چکی والوں کو اپنی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
43