20

آپ تو مجھے بھول ہی گئے ‘ حسن علی کا پشاور زلمی سے شکوہ

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں زلمی کے مختلف کرکٹر موجود ہیں۔پشاور زلمی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصویر میں بابر اعظم، شاہد آفریدی، کامران اکمل، ڈیرن سیمی، وہاب ریاض اور شعیب ملک موجود ہیں۔پشاور زلمی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پشاور زلمی واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل کے تمام سیزنز میں پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔فاسٹ بولر حسن علی نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شکوہ کر دیا۔پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا خیال ہے آپ تو مجھے بھول ہی گئے ۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی نے کوالیفائر مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں