57

آڈٹ اور لیگل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پاور شیخ ندیم امجدنے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کی کارکردگی کو مزید نکھارنے اور اسے ممکنہ مالی بے ضابطگیوں سے بچانے کیلئے آڈیٹرز کا کردار انتہائی اہم نوعیت کا ہے ۔ کمپنی کے اکائونٹس کو دیکھنا اور اسے بین الاقوامی نوعیت کے آڈٹ سٹینڈرڈزکے مطابق استوار کرنا شعبہ آڈٹ کی ذمہ داری ہے وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے فیسکو کے اکائونٹس ،آڈٹ اورفنانشل ریکارڈ کو لائق تحسین قراردیااور کہا کہ فیسکو لاسز کو کم کرنے اور ریکوری بڑھانے ، صارفین کے اطمینان کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل تقلید ہیں۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹوفیسکو انجنئیرمحمد عامر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیسکو نے ریکوری اور لاسز میں نیپرا کے متعین کردہ اہداف کو حاصل کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں