فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر بھٹو کالونی میں آگ تاپتے ہوئے کپڑوں کو آگ لگنے سے شہری بری طرح جھلس گیا، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا کر زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ باگیوال روڈ پر واقع بھٹو کالونی کے رہائشی 70سالہ اﷲ دین ولد چراغ دین چارپائی کے قریب گیس ہیٹر جلا کر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک کپڑوں اور بستر کو آگ لگنے سے مذکورہ ادھیڑ عمر شخص بری طرح جھلس گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
