گوجرہ(نامہ نگار)آگ سے جھلسنے والا ہسپتا ل میںموت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر248گ ب مالڑی کاعاشق علی انگلینڈ سے اپنے گائوں آیا ہو اتھاجس کے کمرہ میں گیس سلنڈرپائپ لیکج کے باعث گیس بھر گئی جس نے اچانک کمرہ میں آگ جلانا چاہی توکمرہ میں آگ لگ گئی جس کی زدمیںآکر وہ جھلس کرشدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اابائی گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ہے۔
