32

ابلتے گٹروں کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں ‘ علاقہ مکینوں کا احتجاج

ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال ضلع کونسل افسران اور عملے کی نااہلی کی وجہ سے مسوکالونی 93/9L روڈ گٹروں کے پانی کے تلاب میں تبد یل،عملہ سیاسی وڈیروں اور افسر شاہی کو خوش کر نے میں مصروف،ابلتے گٹروں کے گندے پانی سے بیماریاں پھیلنے لگیں، علاقہ مکینوں کا نااہل عملہ کیخلاف احتجاج ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ساہیوال مسوکالونی 93/9L روڈ پر ضلع کونسل کی نا اہلی سستی غفلت اور لاپرواہی سے علاقہ کوڑے دان اور گٹروں کے پا نی سے تلاب میں تبد یل ہوگیا،مسوکالونی سمیت متعدد علاقوں میں ا بلتے گٹر گلیوں میں کھڑا گندہ پانی ا ور کچرے ڈھیر ضلع کونسل عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کا پول کھول رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں