16

اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ گلشن رحیم ٹائون کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ گلشن رحیم ٹائون کا رہائشی عزیز اﷲ کام پر جا رہا تھا کہ راستے میں اتھرے ڈاکوئوں نے روک لیا، تین ہزار روپے اور فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا، پولیس اتھرے ڈاکوئوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں