جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈی پی آئی (کالجز) لا ہور گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطا بق ڈائریکٹوریٹ آف کالجز فیصل آباد ڈ ویژن کے ز یر اہتمام اتھلیٹکس کے مقابلہ جات میں گو رنمنٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ نے ڈویژن بھر کے 12 کالجز کو مات دے کر پہلی پوزیشن حا صل کر لی۔پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج جڑ ا نو الہ پر و فیسر ڈاکٹر اصغر علی بلوچ نے پوزیشن ہولڈر طلبا کے ساتھ ساتھ سربراہ شعبہ تعلیم جسمانی پر و فیسر عبد ا لر فیق گجر اور پروفیسر عید محمد کھرل کی کا و شو ں کو سر ا ہتے ہوئے مبارکباد دی۔سعید اجمل اکیڈ می جھنگ روڈ فیصل آباد میں ہونیوالے مقا بلو ں میںپروفیسر عید محمد کھرل کی سربراہی میں گو ر نمنٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ کے طلبا نے شر کت کی اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے کل 17 میں سے 15 پوزیشنیں ا پنے نام کیں۔
22