40

اجمیرشریف کیلئے ویزے جاری

اسلام آباد (بیوروچیف ) بھارت نے اجمیر شریف حاضری کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کر دئیے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 488 افراد کے پاسپورٹ بھجوائے گئے صرف 249 زائرین کو ویزے جاری کیے گئے۔238 زائرین اجمیر شریف حاضری سے محروم رہ گئے۔زائرین کے دیکھ بھال کیلئے 6 آفیشلز میں سے صرف ایک کو ویزا جاری کیا گیا۔اجمیر شریف کے تمام زائرین کو بذریعہ میسج اطلاع کر دی گئی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق ویزا کے حامل زائرین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔پاکستانی زائرین اجمیر شریف حاضری کیلئے کل منگل کے روز انڈیا روانہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں