18

احسان اللہ کے مسلسل ایک ہی رفتار سے بولنگ کرنے کاراز

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ میرا شروع سے یقین تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے ضرور کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ میں پرفارمنس اچھی ہوئی اور مجھے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا، فغانستان کے خلاف مجھے موقع ملا تو اس سیریز میں بھی پرفارم کروں گا،احسان نے کہا کہ ڈومیسٹک سمیت مجھے جہاں بھی موقع ملا میں نے پرفارم کیا، عباس آفریدی میرا بھائی ہے کوئی بھی سب سے زیادہ وکٹیں لے مجھے خوشی ہو گی، ہمارا ہدف یہی ہے کہ ہم نے چیمپئن بننا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے فائنل میں پانچ وکٹیں لینی ہیں، میری کوشش ہے کہ میں مین آف دی فائنل بنوں اور عباس آفریدی بھی یہی چاہتا ہے ۔تسلسل کے ساتھ تیز رفتاری کے ساتھ بولنگ کرنے کے بارے میں فاسٹ بولر نے کہا کہ فزیو ٹرینر اور ڈاکٹر سمیت ہماری جو مینجمنٹ ہے وہ میرا بہت خیال رکھتی ہے ، میرے تسلسل کے ساتھ ایک ہی رفتار سے بولنگ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مینجمنٹ مجھے انجری نہیں ہونے دیتی، میری خوراک کا خیال رکھا جاتا ہے ۔فاسٹ بولر نے اپنے اگلے ہدف کے بارے میں کہا کہ میں اب ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پاکستان ٹیم میں اپنا نام پکا کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں