کراچی (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آٹ ہوگئی تھی۔مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔میچ کے اختتام پر اپنے یوٹیوب چینل پر احمد شہزاد نے محمد رضوان کی کپتانی پر سوال اٹھایا اور انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے فیصلوں کو بچگانہ قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سمجھ سے باہر تھا ۔
