چنیوٹ(نامہ نگار )ادارہ اخوت اسلامک مائیکروفنانس کی طرف سے بلاسود کاروباری قرضوں کی تقسیم کی تقریب بادشاہی مسجد چنیوٹ میں منعقد ہوئی. وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت 100 ضرورت مند خاندانوں میں 40 لاکھ روپے کے بلاسود قرضے دیے گئے شرجیل اویس ریجنل کووآرڈینیٹر نے اخوت اوورآل اور ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی پراگریس بتائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایریا منیجر ملک اختر محمود نے کہا کہ ادارہ اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کی قیادت میں ملک بھر میں اس سکیم کے تحت لوگوں کو کاروبار میں اضافے اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کر رہا ہے یہ قرض بلا تفریق بنیادوں پر ہر ضرورت مند تک پہنچایا جاتا ہے جو اپنی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا ہے.انھوں نے بتایا کہ اخوت کے تمام پراجیکٹس بہترین ہیں.اخوت نے فری تعلیم،کلاتھ بنک،صحت کی سہولیات اور بلا سود قرضوں کی مد میں لاکھوں گھرانوں کی مدد کی ہے تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کروائی گئی۔
