23

اخوت جیسے ادارے عوام کیلئے نعمت سے کم نہیں

فیصل آباد (پ ر) اخوت جیسے ادارے پاکستانی معاشرے کیلئے نعمت سے کم نہیں جن کی و جہ سے لاکھوں گھرانوں کو غربت سے نکال کر خود ا نحصاری کی راہ پر ڈالا جا چکا ہے۔ یہ بات فیصل آبا د چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے اخوت فائونڈیشن کی سالانہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ا خوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے جس طرح محدود مالی وسائل سے اس تنظیم کا آغاز کر کے بڑ ے پیمانے پر لوگوں کی زندگیاں تبدیل کیں وہ کسی معجزہ سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراصل اُ ن کی نیک نیتی ، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور قر ضوں کی تقسیم میں شفافیت نے اخوت کو ایسی تنظیم کے طور پر نمایاں کیا جس پر لوگ آنکھیں بند کر کے بھروسہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ فیصل آباد کی تاجر اور صنعتکار برادری اس تنظیم سے تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں