29

اداکارہ یشما گل کو شادی کیلئے پسند کے لڑکے کی تلاش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ جب کوئی پسند آجائے گا تو فوراً شادی کر لوں گی۔اداکارہ یشما گل نے سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، یہ وہی وقت تھا جب انہوں نے اپنے دین کو مزید گہرائی میں جانا اور اپنے ایمان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا۔یشما گل نے بتایا کہ ان کی عمر 29 برس ہوچکی ہے اور انہیں ابھی تک کوئی شخص پسند کے مطابق نہیں ملا۔ میری والدہ اکثر مجھ سے کہتی ہیں کہ اب تم 29 سال کی ہو گئی ہو، تم شادی کب کرو گی، انڈسٹری میں سے کسی کو ڈھونڈ لو جس پر میرا انہیں یہ ہی جواب ہوتا ہے کہ جب کوئی پسند آجائے گا تو فوراً کرلوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کسی پر کرش نہیں ہے البتہ اداکار فیروز خان کی شخصیت سے متاثر ہوں، ایسا نہیں ہے کہ خود مختار عورت کو زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہوتی، کسی کا ساتھ زندگی میں بہت ضروری ہے ، محبت ایک احساس ہے جس کا وجود بغیر کسی وجہ کے ہونا چاہیے ، محبت غیر مشروط ہونی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں