لاہور(شوبز نیوز ) ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار محمد قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اداکار قوی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے علاج کی غرض سے اپنے بچوں کے پاس کینیڈا میں ہی مقیم تھے، قوی خان 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے ٹی وی، تھیٹرز، فلموں اور ریڈیو میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔اداکار کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا جبکہ حکومت نے رواں سال انہیں پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ “نشان پاکستان” کیلئے بھی نامزد کر رکھا تھا اس کے علاوہ انہیں ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویڑن نے لائف ٹائم اجیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔اداکار قومی خان نے لاکھوں میں تین، الف نون، اندھیرا اجالا، دن، انگار وادی، آشیانہ جیسے ڈراموں میں کام کیا، ٹائیگر گینگ، مٹی کے پتلے، سوسائٹی گر، بیگم جان، سرفروش جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے
32