اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان میں موجود غیر ملکی ادویات بنانے والی3 کمپنیوں نے پاکستان سے منہ موڑ واپسی کاسامان سفر با ند ھنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ادویات کی تیاری کیلئے خام مال کی عدمو جو د گی ،لا گت میں اضافے سمیت قیمتوں پر نظر ثانی نہ ہو نے کے باعث ادویات تیار کرنے والی 3 غیر ملکی کمپنیوں نے کاروبار بندکرنے کی تیاری شر و ع کردی ہے جبکہ دوسری جانب دیگر 15 مقامی کمپنیاں بھی اس بارے غور کررہی ہیں۔دوسری طر ف لاہور سمیت پنجاب بھر میں جان بچانے و ا لی اد و یات نایاب ہو چکی ہیں، خام مال کے شدید بحران کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں ادویات کا بحران جنم لے رہا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطا بق جان بچانے والی اہم ادویات مارکیٹ میں د ستیاب نہیں ہیں اور شہری ادویات کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔
35