12

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور منٹگمری بازار کے صدر میاں ریاض شاہد نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں2 سوفیصد سے زائد اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اسکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ان میڈیکل سٹور مالکان کی شدید مذمت کی جو ڈرگ انسپکٹر ز کی ملی بھگت سے مافیاز کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اور حکومتی اداریحسب سابق خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیںمیاں ریاض شاہد نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ایشو کا فوری نوٹس لیں اور صوبہ بھر میںڈرگ انسپکٹروں سمیت محکمہ صحت کے ذمہ داروں کوالرٹ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں