51

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دینے پراظہارتشویش

فیصل آباد ( پ ر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئرمین انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر’ تاجر راہنما حاجی محمد عابد نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں کم آمدنی والے افراد کیلئے گزر اوقات مشکل ہو چکی ہے ملک میں غربت’ مہنگائی’ بیروزگاری اپنے عروج پر ہے ایسے میں وفاقی کابینہ کی طرف سے جان بچانیوالی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری باعث تشویش اور ناقابل فہم ہے نگران حکومت کے اس اقدام سے غریب اور متو سط طبقہ کیلئے علاج معالجہ مشکل ہو جائیگا نیز مریضوں اور ان کے لواحقین کو مالی مشکل کا سامنا کرنا پڑیگا۔ حاجی محمد عابد نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ تاجر برادری پٹرول قیمت میں 13روپے فی لیٹر جبکہ بجلی قیمت میں 5روپے 62پیسے فی یونٹ اضافہ کی بھی مذمت کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں