63

ادویات کے کاروبار سے منسلک تاجروں کے مسائل حل کرینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چنیوٹ بازار کے عہدیداروں کا مسلسل پانچویں مرتبہ بلامقابلہ کامیاب ہونا چنیوٹ بازار کے ادویات کے کاروبار سے منسلک تاجروں کا ان پر غیرمتزلزل اعتماد کا آئینہ دار ہے’ سپریم انجمن تاجران دل کی گہرائیوں سے انہیں ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دیتی ہے اور دعا گو ہے کہ ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چنیوٹ بازار کے بلامقابلہ کامیاب چیئرمین عمران انور’ صدر رانا فاروق اعظم نارو’ جنرل سیکرٹری شیخ آصف انور اور سرپرست طاہر حسین شاہ کو ہمت اور حوصلہ دے اور وہ تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان’ صدر حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ حاجی محمد عابد’ رانا اکرام اللہ خاں’ رانا محمد سکندراعظم خاں’ آفتاب بٹ’ شیخ فاضل اور حاجی عطاء نے فیصل آباد ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چنیوٹ بازار کے بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دینے کے موقع پر کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں