جڑانوالہ (نامہ نگار) اراضی تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے26سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا،وقوعہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر67گ ب میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر67گ ب اڈا اواگت کے رہائشی26سالہ نوجوان عاقب رشید کو مخالفین نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونیوالے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔
