38

ارفع کریم ٹیلنٹ ایوارڈ میں نجی تعلیمی اداروں کوبھی شامل کیا جائے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)ارفع کریم ٹیلنٹ ایوارڈ میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو بھی شامل کیا جائے،پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنے والوں میں تفریق کرنا مناسب نہیں،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کی جانب سے صرف گورنمنٹ سکول میں پڑھنے والے میٹرک کا امتحان دینے والے بچوں کے مابین ارفع کریم ٹیلنٹ ایوارڈ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پرائیویٹ سکولز کے بچوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے پاکستان میں رہنے والا ہر بچہ پاکستانی ہے اور پاکستان کا مستقبل ہے تعلیمی میدان میں بچوں میں تفریق کرنے کے باعث ہی آج تک ہم اپنے تعلیمی نظا م کو بہتر نہ کر سکے پرائیویٹ سکولز فورم نے جب بھی مقرب الہی ٹیلنٹ ایوارڈ کروایا ہے گورنمنٹ سکولز کے بچوں کو اپنا سمجھتے ہوا ہمیشہ یکساں مواقع فراہم کئیے ہیں کبھی تفریق نہیں کی لیکن جب ہمارے آفسران ہی تعلیمی میدان میں بچوں کو یکساں مواقع فراہم نہیں کریں گے تو معاشرہ میں تبدیلی کیسے ممکن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں