فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی 11ویں برسی 14جنوری کو منائی جائیگی ۔محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا2 فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیںاس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے اسے ذاتی مہمان بنا کر امریکہ آنیکی دعوت دی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کروایا ارفع کریم رندھاوا اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکی تھیں اسے کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔
46