25

اساتذہ ریسرچ پروپوزل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر توجہ دیں

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) یونیورسٹی کاکام علم و تحقیق کو پروان چڑھانا ہے اور اس کیلئے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ ریسرچ پروپوزل ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس پر توجہ دیں ۔طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور انکے مسائل کا حل اساتذہ اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ہمیں سیمینار ورکشاپ کلچر کو فروغ دینا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز (آئی سی ایس)اور شعبہ بائیولاجیکل سائنسز کے باہمی اشتراک سے ہونیوالے سیمینار کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان،ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ قیصرانی ، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی و ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر برکت علی ، پروفیسر ڈاکٹر حلیم شاہ، ڈائریکٹر آئی سی ایس ڈاکٹر عاصمہ سعید،ڈپٹی پرووسٹ ڈاکٹر یحیی خان،سمیت اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ خوشی ہو تی ہے جب اس طرح کی نصابی سرگرمیوں میں جاتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں