57

استحکام وطن کیلئے شہید ہونیوالوں کا خون ضرور رنگ لائیگا

فیصل آباد(پ ر)بولان بلو چستان میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کر تے ہیں کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف سخت ایکشن لیا جا ئے’ ملکی استحکام کیلئے تمام وسائل بر و ئے کارلاکردہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لئے ملیا میٹ کردیا جائے تا کہ قوم کو اس اذیت سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل ہوسکے’ پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے بلوچستان میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے بالخصوص صوبہ بلوچستان اور بالعموم پورے پاکستان کو ٹارگٹ پہ رکھا ہوا ہے اور پے در پے دھماکوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرنا ہے’ بلوچستان بولان میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکار پوری قوم کے محسن اور ہیروز ہیں’ وطن عزیز میں امن امان قائم رکھنے والے اداروں کو وطن دشمن عناصر کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنانا ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں