15

اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔امریکی ٹی وی رپورٹ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی رہنماوں نے حملے کا حتمی فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا امکان نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کونسل اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اس کے علاوہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے نے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں