فیصل آباد (پ ر) جامعہ سلفیہ میں تقریب تکمیل قرآت سبعہ سے پرنسپل جامعہ محمدیسین ظفرنے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی معاشرے کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ قرآن پاک مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ پاکستان کے آئین کا ہم سب کو احترام کر چاہیے خودکش حملہ اسلامی تعلیمات کے منافی اور حرام ہیں۔جس پر علما پاکستان پہلے ہی فتوی جاری کر چکے ہیں ۔۔پاکستان میں سیاسی مذہبی علاقائی اور لسانی دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔سیاسی رہنماں کو حکمت اور بصیرت سے کام لینا چاہیے اور عوام کو کسی کے خلاف مشتعل نہیں کرنا چاہیے۔فلسطین دنیا کی شاہ رگ ہے اس کی حفاظت سب پر لازم ہے اگر فلسطین میں آگ اورخون کا کھیل بند نہ ہوا تو دنیا کا امن بھی تباہ ہو جائے گا ۔ عالمی قوتیں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہیں ۔ جس کے لیے اسرائیل کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ بدقسمتی سے عالم اسلام کے حکمران خواب غفلت میں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ دہشت گردی صرف فلسطین تک محدود ہے انہیں معلوم ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی کر رہا ہے اور امریکہ برطانیہ فرانس کا پست پناہی بنے ہوئے ہیں۔
