41

اسلامی نظام کے نفاذ اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسلامی نظام کے نفاذاور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے۔معاشرے کی اصلا ح اور عوام کی خدمت ہمارا اہم فریضہ ہے۔ پا کستا ن سنی تحریک آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر پروفیسر محمد آصف رضا قادری نے ڈویژنل پبلک سیکرٹریٹ میں صوبائی حلقہ جا ت کے صدور اور اراکین رابظہ کمیٹی کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ اسلام نے امور ریاست کو انصاف سے چلانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین اصول وضع کیے ہیں۔پاکستان میں استحکام وترقی کے لیے حکومت کو اسلامی تعلیمات سے رہنمائی لینا ہوگی۔ آئندہ 3 ماہ میں تمام صوبائی حلقہ جات میں تنظیم سازی کے اہداف ذمہ داران کو دے دیے گے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں