گوجرہ(نامہ نگار)انجمن تاجران اْردو بازار گوجرہ کے زیر اہتمام تحفظ قرآن ریلی مین نیشنل بینک روڈ سے شروع ہو کر چوک ملکانوالہ پہنچی۔ ریلی کی قیادت انجمن تاجران اْردو بازار گوجرہ کے صدر عرفان احمد بٹ،جنرل سیکرٹری رانا محمد ارسلان سعید منج نے کی۔ مقررین مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو،بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے صدرتوقیر اشرف خان،رانا محمد سعید راشد منج ، علامہ مولاناشیخ خالد رضوی ود یگر نے شدیدغم وغصہ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ سویڈن میں امت مسلمہ کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی نا پاک جسارت کی گئی ہے۔دلخراش، درد ناک واقعہ کی بھر الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔عالم اسلا م کی نمائندہ تنظیم او آئی سی گستاخیاں کرنے والے ممالک کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ہر سطح پر بائیکاٹ اور آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذاہب پر سخت سزاء کا عالمی قانون بنوائے۔ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت اور چیف آف آرمی سٹاف گستاخ ممالک کے ساتھ ہر طرح کے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرے۔ سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے دو ٹوک پیغام دیں۔
51