35

اسمبلی تحلیل ہوتے ہی سرکاری کام ٹھپ ہو کر رہ گئے

کمالیہ(نامہ نگار) پنجاب اسمبلی تحلیل ہوتے ہی سرکاری افسران ” ریسٹ موڈ ” میں چلے گئے۔ تمام محکمہ جات میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ سائلین خوار، افسران خواب خرگوش میں محو۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کئے جانے کے بعد کمالیہ کے تمام سرکاری محکمہ جات کے افسران ”ریسٹ موڈ ” میں چلے گئے۔ جس سے سرکاری محکمہ جات کے متعلق عوام کا کام ہونا بند ہوگیا اور سائلین خوار ہونے لگے جبکہ افسران اپنے ماتحتوں کی جانب سے سب اچھا ہے کی رپورٹ لے کر خواب خرگوش میں محو ہیں۔ اس حوالہ سے سروے رپورٹ میں شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے اور کوئی نگران وزیر اعلیٰ ابھی تک مقرر نہیں کیا گیا اور اس بات کا کمالیہ کے سرکاری محکمہ جات کے افسران ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں رہا تو اب اپنی مرضی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں