اسلام آباد(بیوروچیف)تجزیہ کاروں نے کہا کہ عدلیہ کے کچھ فیصلوں پر اسٹیبلشمنٹ اور موجودہ حکومت خوش نہیں ہیں مگر یہ معاملہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے تصادم کی طرف نہیں جائے گا،تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا طرز عمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کا چھ سال سے ایک ہی طریقہ کار ہے۔ عدالتوں میں ہر معاملے میں پٹیشن ڈالی جائے پھر میڈیا کے ذریعے پریشر ڈالاجائے۔ الیکشن میں اب کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی ۔تحریک انصاف کی انتخابات میں وہ پوزیشن ہوگی جو 2018 میں ن لیگ کی تھی ۔تحریک انصاف کے ساتھ مکافات عمل کے اصولوں کے تحت وہی ہوگاجو مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوا تھا۔
