40

اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار (اداریہ)

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے معاملے پر سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ جن ارکان کے استعفے منظور ہو چکے ہیں وہی فیصلہ حتمی ہے 35میں سے کسی بھی رکن کو قومی اسمبلی میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی اگر کسی نے ایوان میں داخلہ کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی رکن کو بحال نہیں کیا الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے، تحریک انصاف کے جن ارکان اسمبلی کے استعفے سپیکر نے منظور کئے ان کے استعفے واپس نہ لینے پر سپیکر قومی اسمبلی کا ڈٹ جانا آئین کے مطابق ہے تحریک انصاف والوں نے جب استعفے دے دیئے تو وہ اپنے استعفوں کی واپسی کیلئے کس منہ سے تگ ودو کر رہے ہیں پہلے تو وہ اکڑ کر پھرتے تھے کہ ہم قومی اسمبلی میں کسی قیمت پر بھی نہیں جائیں گے آج وہ کس منہ سے دوبارہ قومی اسمبلی میں واپسی چاہتے ہیں بدقسمتی سے ملک میں جب سے تحریک انصاف سیاست میں آئی ہے ملک میں انتشار اور افراتفری کی سیاست فروغ پا رہی ہے عمران خان نے اپنے چار سالوں کے اقتدار میں ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کا نتیجہ آج قوم بھگت رہی ہے ملک معاشی بحران سمیت متعدد بحرانوں میں ہے مہنگائی’ بے روزگاری’ بدامنی’ سیاسی عدم استحکام اور بے یقینی نے ملک میں گھر کر لیا ہے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے عدم اعتماد کی تحریک کے بعد عمران خان نے ملک میں افراتفری مچائے رکھی ہے اتحادی حکومت ملک کو صحیح سمت گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے مگر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاملات الجھتے جا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مقتدر حلقے ملکی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ قوم میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جا سکے اور ملک کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں