ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے اسکائوٹس اسٹیڈیم وانا میں فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوا۔ چیمپئن شپ کا آغاز 24 فروری سے ہوا اور 23 مارچ 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔ ایونٹ میں 14 غیر مقامی ٹیموں سمیت کل 50 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ ڈی آئی خان اور ژوب کے درمیان کھیلا گیا۔ تقریبا 300 لوگوں نے میچ دیکھا۔ وانا کے مقامی لوگوں اور جنوبی وزیرستان کے دیگر علاقوں کے لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو سراہا اور اس شاندار تقریب کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
31