31

اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس کا چھاپہ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)قتل و اقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم کی وانڈہ علی گھر میں موجودگی کی اطلاع پر کڑی خیسور پولیس کا چھاپہ ‘ فائرنگ کا تبادلہ’ اشتہاری ملزم اپنا موٹرسائیکل چھوڑ کر ساتھی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور میں ایس ایچ او کڑی خیسور سب انسپکٹر آفتاب عالم نے تھانہ میں 324-353/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ سماج دشمن عناصر کی علاقہ میں موجودگی کے حوالے سے پڑتال کے دوران اطلاع ملی کہ 18جون 2022کے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالمنان عرف منانی ولد سکندر دولت خیل سکنہ وانڈا علی اپنے گھرمیں موجود ہے جس پر پولیس پارٹی کے ہمراہ گھر پر چھاپہ مارا پولیس پارٹی کو دیکھ اشتہاری ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی ‘ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ‘ اس دوران اشتہاری ملزم نے موٹرسائیکل پر اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فرار ہونے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوا تو وہ موٹرسائیکل چھوڑ کر جنگل کا فائدہ اٹھا کر اپنے ساتھی سمیت موقع سے بھاگ نکلا ‘بعد میں پولیس نے اشتہاری ملزم کا موٹرسائیکل قبضہ میں لے لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں