35

اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے حوالے سے ہونے والے ایک گیم شو میں میزبان نے اشنا شاہ کی شادی کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ کو مبارک باد دی تھی اس وقت سے ہی اداکارہ کے مداحوں کو ان کی شادی کا بے چینی سے انتظار تھا۔اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔شادی سے قبل دولہا اور دلہن کے قریبی اہل خانہ اور دوستوں کے لئے بیچ پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی ویڈیو اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔پھر باری آئی رسومات کی تو سب سے پہلے مایوں کی رسم سے شادی کی تقریبات کا باقائدہ آغاز ہوا۔ اس موقع پر اشنا شاہ نے روایتی پیلے رنگ کے بجائے سنہرے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، جبکہ حمزہ امین کو سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔گزشتہ روز حمزہ امین اداکارہ اشنا شاہ کو لینے بارات لے کر سفید شیروانی میں پہنچے تو دلہن بھی ڈیزائنر وردہ سلیم کے لال لہنگے میں جاذب نظر آئیں۔خیال رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے اداکاری کا آغاز 2013 میں ڈرامہ سیریل میرے خوابوں کا دیا سے کیا تھا، جس کے بعد ان کے کئی ڈرامہ سیریل نشر ہوئے لیکن انہوں نے جیو پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل بشر مومن سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ان کے بہترین ڈرامہ سیریل میں الف اللہ اور انسان، بلا، آخر کب تک، پری زاد اور حبس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں