34

اشنا شاہ کا شادی کے لباس پرتنقید کرنیوالوں کو کراراجواب

اداکارہ اشنا شاہ اپنی شادی کے جوڑے اور رقص پر تنقید کرنے والے ناقدین پر برس پڑیں۔حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کو اپنی شادی کے لباس اور رقص کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین کاکہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے دن عریاں لباس پہن کر پاکستانی رسم و رواج کو مجروح کیا ہے ساتھ ہی ان کے مغربی ڈانس اسٹائل پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ ”وہ لوگ جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے انہیں نہ میں نے شادی میں مدعو کیا تھا نہ ہی انہوں نے میرے لباس اور جیولری کے پیسے دیئے تھے ، میرا لباس میری جیولری سب پاکستانی ہے البتہ میرا دل آدھا آسٹرین ہے ”۔انہوں نے اپنے اور شوہر کیلئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ” اللہ ہمیں خوش رکھے آمین”۔یاد رہے کہ اشنا شاہ نے حال ہی میں اپنے دوست اور پاکستانی گالفر حمزہ امین سے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اداکارہ اور ان کے شوہر پاکستانی اور آسٹرین شہریت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں