کمالیہ(نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عدنان ا رشاد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر ا نعم فاطمہ نے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا انہوں نے اپنی نگرانی میں سبزیوں پھلوں کی بولی کرائی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ منڈیوں میں آکشن روزانہ افسران کی نگرانی میں کرائی جاتی ہے بولی میں کم نرخ کے ثمرات ہر صورت عام صارف تک پہنچائے جائینگے۔ اوپن مارکیٹ میں اشیاء کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کے لئے بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں۔
28