47

اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے ‘ وزیراعلیٰ محسن نقوی

لاہور (بیوروچیف) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقدہوا، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے اجلاس میںشرکت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامی امور ،مہنگائی پر قابو پانے اور جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں ۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ضروری انتظا می اقدامات اٹھائے جائیں اورانتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریںـاشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائےـشہریو ںکو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیر ہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں