25

اعلیٰ عدالتوں میں یک طرفہ ٹریفک نہیں چلائی جانے چاہیے

جھنگ (نامہ نگار)جمعیت علما اسلام کی مرکزی شوریٰ کے ممبر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد نئے انتخابات کے حوالہ سے سپریم کورٹ کا دو متنازعہ ججوں کے کہنے پر از خود نوٹس لے کر فل کورٹ کی بجائے صرف لارجر بنچ بنانا اور پھر انہی دو متنازعہ ججوں کو اس بنچ میں شامل کر نا انصاف کے تقاضوں کے یکسر منافی ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ5سالوں سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے مختلف ججوں نے یک طرفہ ٹریفک چلارکھی ہے جو کہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بحرانی کیفیت کی بنیادی وجہ ہماری اعلیٰ عدلیہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں