29

اعوان چوک میں چور شہری کے گھر کا صفایا کرکے فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اعوان چوک چوہڑ ماجرہ میں جرائم پیشہ عناصر اہلخانہ کو بے ہوش کر کے گھر کا صفایا کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سلطان نامی شخص اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ رات کے وقت نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے اور سپرے کرکے اہلخانہ کو بے ہوش کر دیا اور گھر سے طلائی زیورات’ نقدی’ دو موبائل فون’150CC ہنڈا موٹرسائیکل’ DVR کیمرے لے اُڑے’ اہلخانہ دن کے وقت ہوش میں آئے تو گھر کا صفایا ہونے کا پتہ چلا جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور مقدمہ درج کر کے اعوان چوک چوہڑ ماجرہ میں گھر کا صفایا کر کے فرار ہونے والے چوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں