38

افتتاح جامع مسجد صابریہ کے موقع پر حرمت قرآن کانفرنس

فیصل آباد (پ ر) افتتاح جامع مسجد صابریہ کے موقع پر حرمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے شرکت کی جبکہ مہمانان خصوصی صا حبزادہ محمد منصور الحق شاہ ‘ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ‘علامہ غلام اکبر ساقی ‘حاجی علی احمد یوکے اور ادارہ ہذا کے پرنسپل استاد القراء علامہ محمد شریف کھرل تھے اس موقع پر ملک کے ممتا ز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے کہا کہ تعمیر مسجد اور تعلق قرآن قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہیں دین سے دوری کے باعث امت مسلمہ ذلت میں پڑی جب تک اُمہ قرآن سے چمٹی رہی سرفرازی مقدر رہا ضرورت ہے کہ ہم پھر قرآن و سنت سے چمٹ جائیں تاکہ ذلت سے نجات ممکن اور عظمت رفتہ کو پاسکیں سویڈن ‘ہالینڈ میں کلا م اللہ کی بے حرمتی کی شدید ترین الفاظ میں متفقہ طور پر مذمت کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں