33

افرادی قوت کے کردار کو کسی بھی صورت کم نہیں کیا جاسکتا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چوتھے صنعتی انقلاب کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فیصل آبادکے صنعتی شعبوں میں تنوع اور جدیدیت کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں ایشین پر وڈکٹویٹی آرگنائزیشن کو اپنی ویژن 2025 کے عملی اطلاق کیلئے فیصل آباد پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے معیاری مصنوعات کی تیاری کیلئےInnovation کی اہمیت پر خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔ انہوں نے نیشنل پروڈکٹویٹی آ ر گنا ئزیشن کے کردار اور کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اگر صنعتکار اِن سہولتوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے تو یہ ہماری بدقسمتی ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ این پی او کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے تعاون سے ایسے اقدامات اٹھانے ہوں گے جس کے نتیجہ میں صنعتکاروں کو پرانی ڈگر سے ہٹ کر نئی ٹیکنالوجی اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک چوتھے صنعتی انقلاب سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں مگر ہمارا صنعتکار ابھی تک فرسودہ ٹیکنالوجی سے کام چلا رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ہماری مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ہماری پیداواری لاگت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کے کردار کو کسی بھی صورت میں کم نہیں کیا جا سکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں