49

افضل نوید گل کے ایصال ثواب کیلئے محفل درس وقرآن کا انعقاد

ڈجکوٹ(نامہ نگار )سابق ناظم افضل نوید گل کے ایصال ثواب کے لیے 274 رب میں محفل درس و قرآن کا انعقاد کیا گیا معروف مذہبی سکالر پروفیسر اسرار احمد معاویہ نے خصوصی خطاب کیا ڈجکوٹ پی پی 106 کی سیاسی شخصیت چو ہدری خالد محمود گل کے بھائی سابق ناظم اور ممبر ضلع کونسل چوہدری افضل نوید گل جو اس دنیا جہاں فا نی سے کوچ کر گئے تھے ان کے ایصال ثواب کے لیے ان کے آبائی گائوں چکنمبر274رب سیمہ میں محفل درس و قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں ا ہل علاقہ سے بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں چوہدری نعیم اختر جوجہ، چوہدری شبیر گل چو ہد ری بلال بندیشہ چوہدری ارشد دیو سابق ناظم افتخار گل ڈاکٹر الطاف چوہدری عبدالسلام ایڈ و کیٹ چو ہد ر ی خالد محمود ڈائریکٹر فیسکو چوہدری ا حمد مسعود گل سمیت علاقہ بھر سے لوگوں نے شر کت کی معر و ف مذہبی سکالر پرفیسر اسرار احمد معا ویہ نے بیان کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں