27

اقتدار کیلئے عمران خان کو کہیں سے سہولت نہیں مل رہی

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اسرار احمد منے خان نے عمران خان کے مقتد ر قوتوں پر سیاسی انجینئرنگ کے ا لز ا م کو چور مچائے شور کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جن کند ھو ں پروہ بیٹھ کراقتدار میں آیا اب انہیں سیاسی انجینئرنگ نہ کرنے کے واسطے دے رہے ہیں۔دعوے سے کہتا ہوں کہ چند روز تک پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔ اسمبلی برقرار رہے گی نہ پی ٹی آئی کے ارکان استعفے دیں گے نہ پرویزالہی کو مطلوبہ تعداد کے مطا بق ووٹ ملیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سیاسی مخالفین پر بنائے گئے کیسز کو عدالتوں سے سیاسی انجینئر نگ قرار دیا گیا تھا آج سیاسی انجینئرنگ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں