فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)موجودہ حکو مت کے دس ماہ عوام کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے’ ہوشربا مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کر دیا’ بجلی’ گیس اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کی قوت خرید میں کمی آنے سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں’ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ ختم ہونے والے اضافے اور مہنگا ئی کی شدید لہر نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹا لمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکند راعظم خاں’صدر رانا فخر حیات خا ں ‘ سر پر ست ملک غضنفر علی اعوان’ جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرا نے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین مقصود احمد’ سینئر وائس چیئرمین حبیب الرحمن گل’ چوہدری امانت علی’ وائس چیئرمین’حاجی محمد انور’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ایونٹ چیئرمین محمد علی ‘ چوہدری امتیاز احمد کمبوہ’ شوکت جٹ کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر 170 ارب کے نئے ٹیکسز لگا کر عوام کو مہنگائی کے مزید طوفانوں میں دھکیل دیا ہے’ منی بجٹ سے مہنگائی کا مزید طوفان برپا ہو گا اور عوام مزید پریشانی میں مبتلا ہوں گے’ اقتدار کے بھوکے حکمرانوں نے ملک کو تبا ہی سے دوچار کر دیا ہے عوام کا استحصال کرنے اورقومی دولت لوٹنے والوں کا عبرتناک انجام ہو گا’ جس نے مخلوق خدا کو مشکلات میں مبتلا کیا ہے انہیں بھی سکون میسر نہیں ہو گا’ اسحاق ڈار جن کو لندن سے پاکستان بجھوایا گیا کہ وہ ڈالر کو کنٹرول کرے گا جس دن سے یہ پاکستان آیا اس دن سے لے کر آج تک پاکستان کی معیشت کا برا حال ہو چکا ہے اور میڈیا پر آکر زمانے بھر کے جھوٹ بولا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک پر فرضوں کا بوجھ بڑھتاجا رہا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں تا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب رواں دواں ہو سکے قوم کو ایسے حربے استعمال کر کے اپنے خلاف نہ بنایا جائے ورنہ ملک کے حالات خراب ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔
37