ساہیانوالہ(نامہ نگار) سیاست میں مفادات کی خاطر آنیوالوں نے ملک کی جڑیں ہلا دی ہیں ہر طرف لاقانونیت،مہنگائی، بیروزگاری ، اقر باپروری نے عوام میں طبقاتی تقسیم پیدا کردی ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاک سر زمین میں نظام مصطفائی لایا جائے ان خیالات کا اظہار پی پی 98 سے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما میاں اویس طاہر نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی پی 98 میں ہمیشہ دھڑہ بندی اور برادری ازم کو ہوا دی گئی ہے جس سے اس حلقہ کے عوام کی اکثریت ا س جدید دور میں بھی ناخواندہ ہی ہیں عوام کو چاہیے کہ8فروری کو کرین پر مہر لگائیں تاکہ نظام مصطفائی کے لیے راہیں ہموار کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام نے ان پر اعتماد کیا تو وہ مقامی سطح پر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔
