47

اقلیتی ونگ آج بھی نوازشریف کیساتھ کھڑے ہیں

فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس ڈ و یژ نل صدر اقلیتی ونگ کامران بھٹی کی صدارت میں لائلپور ہائوس میں ہوا’ اجلاس میں ڈویژن بھر کے اقلیتی ونگ کے عہدید ا ر ان اور کا ر کنان نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر اقلیتی ونگ کامران بھٹی نے کہا کہ اقلیتی ونگ کے ہز ا ر و ں عہدیداران اور کارکنان اپنی قائد محترمہ مریم نواز چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) کا شاندار تاریخی استقبال کرکے ثابت کردیں گے کہ اقلیتی ونگ آج بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے عہدیداران اور کارکنان اپنے اپنے ٹکٹ ہولڈر کے ہمراہ کنونشن میں بھرپور شرکت کریں گے’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن جماعت ہے’ محترمہ مریم نواز نے اقلیتوں کی موثر آواز ہیں جنہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کو ان کا جائز مقام دیا ہے’ ہمیں یقین ہے کہ محترمہ مریم نواز پارٹی کے اقلیتی ونگ کو مزید مستحکم ‘ منظم اور فعال بنائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں